You are previewing: Deeni Madaris دینی مدارس: روایت اور تجدید

Deeni Madaris دینی مدارس: روایت اور تجدید
Author |
Mumtaz Ahmad, Dr. |
---|

Related Products
Deeni Madaris دینی مدارس: روایت اور تجدید
15.00$

Mumtaz Ahmad, Dr.
ڈاکٹر ممتاز احمد ۲۰۱۰ء سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد سے بطور صدر (وائس چانسلر) وابستہ رہے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم۔اے (سیاسیات)، امریکن یونیورسٹی آف بیروت سے ایم۔اے (Development) اور یونیورسٹی آف شکاگو سے پی۔ایچ۔ڈی (سیاسیات) کی ڈگریاں حاصل کیں اور امریکہ میں چونتیس سال تک جنوبی ایشیاء اور مشرقِ وسطی کی سیاست اور بین الاقوامی تعلقات کے امور پر تعلیمی اور تحقیقی اداروں سے وابستہ رہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد جوائن کرنے سے پہلے آپ نے بیس سال تک ہمپٹن یونیورسٹی (ورجینیا) میں سیاسیات کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر ممتاز احمد نے سینئر فل برائٹ (Fulbright) فیلو اور USIP فیلو کی حیثیت سے بنگلہ دیش، اردن، فلسطین، پاکستان، ملائشیاء اور سوڈان میںسیاست، ریاست اور مذہب، مدارس کے نظام تعلیم اور اسلامی تحریکات پر مطالعہ اور تحقیق کا کام کیا۔ مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کی سیاست کے علاوہ ڈاکٹر ممتاز احمد نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام Muslims in American Public Square پراجیکٹ میں حصہ لیا اور اسی موضوع پر ایک کتاب بھی مرتب کی۔۲۰۰۹ء میں انہوں نے The State of Islamic Studies in American Universaties کے موضوع پر ایک اہم تحقیقی منصوبے کی قیادت کی۔ اس تحقیق کے سلسلے کی پہلی جلد Observing the Observer کے نام سے ۲۰۱۲ء میں لندن اور واشنگٹن سے بیک وقت شائع ہوچکی ہے۔
ڈاکٹر ممتاز احمد کی دس تصنیفات امریکہ اور پاکستان سے شائع ہو چکی ہیں۔ بنگلہ دیش اور پاکستان میں دینی مدارس کے نظام تعلیم پر ان کے تین مونوگراف اور جاوید احمد غامدی، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹر طاہر القادری اور ڈاکٹر اسرار احمد پر ان کا ایک تفصیلی مطالعہ National Bureau of Asian Research کی طرف سے اور جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت پر ایک جامع مطالعہ University of Chicago Press سے شائع ہوچکا ہے۔
ڈاکٹر ممتاز احمد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارے اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور کالج آف ولیم اینڈ میر(Williamsburg, Virginia) میںDistinguished Visiting Scholar بھی رہے۔
Reviews
There are no reviews yet.