Dr. Lubna Farah
ڈاکٹر لبنیٰ فرح حجازِمقدس میں پیدا ہوئیں۔ ان کا بچپن مکّے کی گلیوں میں خانہِ کعبہ کے گردونواح میں گزرا۔ عربی کی فصاحت وبلاغت انھیں اپنے ننھیال سے ورثے میں ملی ہے۔ ان کی پرورش بین اللسانی اور بین الثقافتی ماحول میں ہوئی۔ ابتدائی سے لے کر گریجوایشن کی سطح تک کی تعلیم انھوں نے عربی درس گاہوں میں پائی۔ جدید زبانوں کی قومی جامعہ NUML پاکستان میں ان کی مادرِعلمی ٹھہری جہاں سے ڈاکٹر لبنیٰ فرح نے عربی زبان وادب میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کی ہیں۔ انھیں اردو، پنجابی اور انگریزی زبانوں سے بھی دلچسپی ہے۔ نمل سے بطور استاد وابستہ ہونے سے قبل انھوں نے مختلف سفارت خانوں اور ملکی وبین الاقوامی نشریاتی اداروں میں ترجمہ (خصوصا عربی، انگلش اور اردو) کا عملی تجربہ حاصل کیا جبکہ مذکورہ اداروں میں ریڈیو پاکستان، الجزیرہ اور العربیہ کے علاوہ کئی دوسرے عربی ٹی وی چینلز شامل ہیں۔ مزید برآں جامعہ نمل میں ڈاکٹر لبنیٰ فرح پہلے پہل عربی زبان وادب کی تدریس سے منسلک ہوئیں اور اب کافی عرصے سے نمل کے شعبہ ترجمہ و تفہیم میں ترجمہ اور ترجمانی کی تربیت دیتی ہیں۔ آج کل وہ ترجمہ و تفہیم کی صدرِ شعبہ بھی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر لبنی فرح نمل کی جانب سے عرب ممالک کے صدور و وزراء اعظم اور شیوخ سمیت معزز افراد کی سرکاری ملاقاتوں اور اجتماعات میں عربی، اردو اور انگریزی میں بیک وقت Simultaneous اور متواتر Consecutive ترجمانی کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.