Biography

Author Picture

Dr. Zulfiqar A. Qureshi

پروفیسر ڈاکٹر زیڈ اے قریشی کی کتابوں سلطان محمود غزنوی (اردو اور انگریزی) اور Cultural Diversity and Inter-Cultural Dialogue کے دو دو ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں جنوبی کوریا اور جاپان کے سفرنامے ’’سکونِ صبح اور طلوع آفتاب کی سرزمین‘‘ کے تین ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ ان کے دیگر زیرِ طبع سفرنامے یہ ہیں:
قزاقستان، کرغستان، روس اور چین کا سفرنامہ ’’دوُر دیس کی باتیں‘‘
مصر ، سعودی عرب اور ایران کا سفرنامہ ’’عرب سے عجم تک‘‘
افغانستان کا سفرنامہ ’’جنگ و امن کےدرمیان‘‘
ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان کا سفرنامہ ’’پریوں کی سرزمین‘‘
ترکی ، آذربائیجان اور UAE کا سفر نامہ’’سفر وسیلہء ظفر‘‘
سپین ، فرانس اور اٹلی کا سفرنامہ’’ سفر ہے شرط‘‘
انڈونیشیا اور سری لنکا کا سفرنامہ ’’کم کم باد و باراں‘‘
انڈیا ، چیکو سلوواکیہ ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کا سفرنامہ’’ قوسِ قزح کے رنگ‘‘
آسڑیااور نیدرلینڈ کا سفرنامہ ’’مغرب کی سوچ‘‘
مصنف کی درج ذیل انگریزی کتابیں بھی زیر طبع ہیں:

(1) EYE WITNESS to UNTOLD STORIES
(2) FROM HUMBLE ORIGIN to FAME - Autobiography
(3) ISLAMABAD - The CRADLE of CIVILIZATION