Biography

Author Picture

Waheed Murad

وحید مراد، صاحبِ مطالعہ، کہنہ مشق اُستاد اور معتبر تعلیمی مبصر ہیں۔ تدریس کے میدان میں دو دہائیوں کا عملی تجربہ اور ایک دہائی تک کالج و یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داریاں ان کے علمی پس منظر کو منفرد بناتی ہیں۔ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی امتحانی بورڈز کے نظامِ امتحانات، پیپر سیٹنگ، ای مارکنگ، سیڈنگ، کریکولم اور ایس ایل اوز کے عملی اطلاق کو نہ صرف قریب سے دیکھا بلکہ ان کے مختلف پہلوؤں کو پرکھا بھی ہے۔ان کی تحقیق اور مشاہدات کراچی کے متعدد اسکولز، کالجز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں تک پھیلے ہوئے ہیں جو بین الاقوامی نصاب اور طریقہ تدریس کے زیر اثر کام کرتے ہیں۔ طلبہ، اساتذہ، والدین اور انتظامیہ کے رویوں اور رجحانات پر بھی گہری نظر ہے۔