Navigation
Categories
Terms & Condition
Contact us
- +92 321 5168572
- emelpublisher@gmail.com
- 11,First Floor, Mujahid Plaza , Blue Area , Islamabad

بیرسٹر ظفراللہ خان نے ابتدائی دینی تعلیم صوفیائے کرام کے شہر ملتان میں حاصل کی۔ ایف اے اور بی اے کے امتحانات پرائیویٹ طور پر ملتان ایجوکیشن بورڈ اور بہائوالدین زکریاؒ یونیورسٹی ملتان سے امتیازی پوزیشنوں میں پاس کیے۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی (بین الاقوامی تعلقات) کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کچھ عرصہ تک انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک رہنے کے بعد 1987ء میں سول سروس آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ 1997ء میں سٹی یو نیورسٹی لندن سے ایل ایل بی کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یونیورسٹی آف ویسٹ آف انگلینڈ، برسٹل (برطانیہ) سے 1998ء میں قانون میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا اور لنکنزان (لندن) سے بار ایٹ لاء کرنے کے بعد ملازمت سے استعفیٰ دے کر آپ قانون کے شعبے سے منسلک ہو گئے۔ آپ اسلام، قانون اور حقوق انسانی پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے پارلیمانی افیئرز، حکومت پاکستان بھی رہے۔
© 2026 Emel Publications. All Right Rserverd | Privacy Polcy
WhatsApp us