Foucault nay Iran men kia dekha? فوکو نے ایران میں کیا دیکھا

Foucault nay Iran men kia dekha? فوکو نے ایران میں کیا دیکھا

Foucault nay Iran men kia dekha? فوکو نے ایران میں کیا دیکھا[koo_icon name="undefined" color="" size=""]

مشل فوکونے انقلاب ایران کا مشاہدہ تہران جاکرکیا۔ فوکو نے وہاں جا کر مختلف طبقات سے آزادانہ ملاقاتیں کیں۔ وہاں فرانسیسی زبان سمجھنے اور بولنے والے افراد کثرت سے موجود تھے، اس لیے بہت آزادی سے انہوں نے ہرجگہ جاکر اپنے مشاہدات قلمبند کیے۔ کیونکہ فوکو بالکل لامذہب تھے لہذاٰ ان کے دوستوں کاخیال تھاکہ شاید یہ اس انقلاب کے بارے میں کوئی بہت سخت بات کہیں گے۔ مگر واپس جاکر انہوں نے انقلاب پر جو تبصرے لکھے وہ بہت مثبت تھے، بعض شرائط کے ساتھ۔ ظاہر ہے انہوں نے اسلامی انقلاب کی تائیدتو نہیں کی مگر انہوں نے کہا کہ تھیوری کوپریکٹس میں لاسکنے والی جدید صلاحیت اس زمانے میں ممکن ہے۔ وہ اس انتظار میں تھے اور یہ انقلاب اُن کے لیے جیسے اُن کے آرکائیلوجیکل نقطۂ نظرکا ایک ثبوت فراہم ہوگیا۔ اُس کو انہوں نے بڑے بلند آہنگ انداز سے بیان کیا۔
فوکو کا ایک تھیسزیہ بھی ہے کہ اس انقلاب نے نان ایگزسٹنٹ کو ایگزسٹنس یعنی خیال کو عمل میں لانے میں کامیابی حاصل کی۔ مذہب کو موجودہ سیاق وسباق میں جیسے ایرانی جماعت انقلاب نے تجسیم کرد کھایا، اس کا اعادہ کردکھایا۔ ہمارے ہاں لوگوں کو تاریخ اس زاویے سے بھی پڑھنی چاہیے تاکہ سیکھ سکیں کہ تحقیق کے اعلٰی معیار پرتاریخ کیسے لکھی جاتی ہے۔
احمد جاویدصاحب

 1,000
Buy Now Quick View/ Brief Info
Add to cart