Sale!

Talban K Saey Men طالبان کے سائے میں

Talban K Saey Men طالبان کے سائے میں

افغانستان دنیا کے لیے ہمیشہ ایک پہیلی کی مانند رہا ہے، پہیلی بھی سادہ نہیں بلکہ تہہ در تہہ الجھی ہوئی۔ یہ پیچیدہ کہانی انہیں بھی آج تک پوری طرح سمجھ نہیں آئی جو برس ہا برس تک افغانستان میں کھیلے جانے والے آگ اور خون کے کھیل کا حصہ رہے۔ وہ لوگ بھی اس گتھی کو سلجھانے میں ناکام رہے جو خطے کے امن کی خاطر نیک نیتی سے اس میدان کارساز میں کودے۔

پاکستان کے تناظر میں نصف صدی سے افغانستان نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے، سوویت یونین کا حملہ، طالبان کا ظہور، ملا عمر،اسامہ بن لادن، امریکہ کا دخول، داخلی لڑائیاں، کٹھ پتلی حکومتیں اور نہ جانے کیا کیا۔ دنیا بھر کے صحافی پچھلی پانچ دہائیوں میں رقم ہوتی تاریخ کا مشاہدہ کرنے کے لیے گاہے گاہے کابل کا رخ کرتے رہے ہیں۔ تحریر و تقریر میں یکساں ملکہ رکھنے والے اسد اللہ خان بھی انہی صحافیوں میں سے ہیں جنہوں نے 2021 میں طالبان کی واپسی کا خود کابل میں ہوتے ہوئے نہ صرف مشاہدہ کیا بلکہ اسے کتابی شکل بھی دی۔ اسد اللہ نے اپنی رپورٹنگ کو نہایت سادہ انداز میں کہانی کی شکل دی ہے جو پڑھنے والوں کے لیے دلچسپی کا سامان پیدا کرتی ہے۔ ان کی یہ صحافتی آپ بیتی اس ضمن میں حوالہ جاتی دستاویز اور تاریخی رپورتاژ ہے۔
شاہد اعوان ناشر۔ ایڈیٹر “daanish.pk”

Weight 1 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Talban K Saey Men طالبان کے سائے میں”

Your email address will not be published. Required fields are marked *