Navigation
Categories
Terms & Condition
Contact us
- +92 321 5168572
- emelpublisher@gmail.com
- 11,First Floor, Mujahid Plaza , Blue Area , Islamabad

اے خالق سرگانہ نے پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات اور صحافت میں ماسٹر کرنے کے بعد فروری 1976 ء میں پاکستان ٹیلی وژن میں بطور ٹرینی نیوز پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2009 ء میں ڈائریکٹر نیوز کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ۔ آخری چھ ماہ اسلام آباد سنٹر کا چارج بھی ان کے پاس تھا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے تمام اسٹیشنوں ، راولپنڈی ، اسلام آباد، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور کے علاوہ فیصل آباد بیورو میں بھی فرائض انجام دیئے اور نیوز ڈیپارٹمنٹ میں تمام اہم عہدوں پر کام کیا۔ سرکاری اور ذاتی حیثیت میں چالیس سے زیادہ ملکوں کا سفر کیا اور صدر ، وزیر اعظم اور وزرائے خارجہ کے غیر ملکی دوروں کی رپورٹنگ کی۔ سرگانہ صاحب ایک وسیع المشرب شخصیت ہیں۔ انہیں سیاست اور صحافت کے علاوہ علم و ادب سے بھی گہرا شغف ہے۔ زمانہ طالب علمی سے مختلف موضوعات پر قومی اخبارات میں مضامین لکھتے رہے ہیں۔
© 2026 Emel Publications. All Right Rserverd | Privacy Polcy
WhatsApp us