Look Inside

Sukoone Subh or Tulooe Aftab ki Sarzameen سکون صبح اور طلوع آفتاب کی سرزمین

سکون صبح اور طلوع آفتاب کی سرزمین

جاپان اور کوریا کا سفرنامہ

دنیا کا اولین سفر نامہ نگار شاید وہ شخص تھا جو پہلی بار اپنی وادی سے نکلا اور اسے معلوم ہوا کہ اسکی وادی کے علاوہ بھی اور وادیاں ہیں جو پہلی بار اپنے غار سے نکلا اور اس نے جانا کہ اور پہاڑ بھی ہیں اور جو پہلی بار دریا کے پار گیا ، اس پر یہ راز کھلا کہ وہاں اور دریا بھی ہیں اور جب یہ شخص واپس آیا تو اس نے اپنے لوگوں کو یہ سب حیرت زدہ ہو کر بتایا اور انہوں نے حیرت زدہ ہو کر سنا۔۔۔ بس یہی دنیا کا پہلا سفر نامہ نگار تھا۔ تب سے لے کر اب تک سفر نامہ نگار کا طرز بیان وہی ہے۔ وہ اجنبی دیسوں کی روداد حیرت سے بیان کرتا ہے۔ ہمیں یہی حیرت زیڈ اے قریشی کے سفرنامے “سکون صبح و طلوع آفتاب کی سرزمین” میں ملتی ہے۔ انہوں نے خود کو جہاں گرو ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ میلے میں آئے ہوئے ایک معصوم بچے کی طرح گھومے ہیں اور اسی حیرت و معصومیت سے سفرنامہ سناتے ہیں۔ بلاشبہ یہ سفر نامہ قریشی صاحب ہی تحریر کر سکتے تھے۔
مستنصر حسین تارڑ

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Sukoone Subh or Tulooe Aftab ki Sarzameen سکون صبح اور طلوع آفتاب کی سرزمین”

Your email address will not be published. Required fields are marked *