Navigation
Categories
Terms & Condition
Contact us
- +92 321 5168572
- emelpublisher@gmail.com
- 11,First Floor, Mujahid Plaza , Blue Area , Islamabad
| Author |
Dr. Najiba Arif |
|---|
Nawah e Kazima
قصیدہ بردہ شریف کا منظوم اردو ترجمہ
Buy Now
₨ 5,000 Original price was: ₨ 5,000.₨ 3,800Current price is: ₨ 3,800.

Prof. Dr. Najeeba Arif is an eminent scholar, creative writer, critic and researcher of Urdu. Her major field of specialization is Archival Research. She has discovered, edited and published about a dozen manuscripts of eighteenth and nineteenth century. She also founded the first Indexation Agency for the Urdu Research Journals at International Islamic University, Islamabad and has been the editor of renowned research journals of Pakistan. She has been invited to several universities in Europe and USA to present her research.
Being an author of 16 books and more than 60 research papers, she has been acknowledged as a serious critic of Urdu literature as well as a creative writer. Some of her works in the field of Criticism are of pioneer nature, including her research on the South Asian Muslims’ Image of the West as described in the travelogues of colonial period, Impact of 9/11 on Pakistani Urdu Fiction and the Impact of Colonialism on Sirah literature in Urdu. Sufi literature has been another field of her interest. Besides her research in Sufi literature, she has translated Qaseeda Burda Shareef from Arabic into Urdu verse as well as a voluminous book on Science, Mysticism and the Concept of Allah from English to Urdu.
Her collection of Urdu Poetry Ma’ani se Ziyada won the Award of the Best book of the year in 2015. Her other creative works include Raagni ki Khoj Main (memoirs of a spiritual quest), Meethay Nalkay, a collection of her short stories, travel writings and light essays.
-----------------------------
پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف اردو کی معروف سکالر، ادیب، نقاد اور محقق ہیں۔ اردو زبان و ادب کے لیے ان کی خدمات کی کئی جہات ہیں تاہم ان کی اہم ترین اور نمایاں جہت تحقیقِ متن ہے۔ انھوں نے یورپ کی مختلف لائبریریوں سے، اٹھارھویں اور انیسویں صدی کے درجن بھر قدیم مخطوطات دریافت کیے اور ان کی ترتیب و تدوین کر کے شائع کیا۔ وہ پاکستان میں اردو کے تحقیقی مجلات کی اشاریہ سازی کے پہلے ادارے کی بانی بھی ہیں۔ یہ ادارہ بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں وہ اہم تحقیقی مجلات کی مدیر بھی رہ چکی ہیں۔ امریکہ اور یورپ کی کئی جامعات میں انھیں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
ان کی تنقید و تحقیق اور ادبی تخلیقات پر مبنی سولہ کتب اور ساٹھ سے زائد مقالات اب تک شائع ہو چکے ہیں اور مزید زیر اشاعت ہیں۔ ان کے کچھ تنقیدی کام اپنی نوعیت کے اعتبار سے اساسی تصور کیے جاتے ہیں؛ جن میں اردو فکشن پر 9/11 کے اثرات اور اردو سیرت پر نوآبادیاتی اثرات جیسے موضوعات شامل ہیں۔تصوف اور صوفیانہ ادب بھی ان کی دلچسپی کا مرکز رہے ہیں۔ اس موضوع پر مختلف تحقیقی کاموں کے علاوہ انھوں نے قصیدہ بردہ شریف کا عربی سے اردو میں منظوم ترجمہ ہے نیز سائنس، مابعد الطبیعیات اور تصورِ خدا کے حوالے سے لکھی گئی ایک ضخیم کتاب کا بھی انگریزی سے اردو ترجمہ کیا ہے۔
ان کی شاعری کے مجموعے "معانی سے زیادہ" کو 2015 ء کی بہترین ادبی کتاب کا ایوارڈ مل چکا ہے اور ان کی شاعری انقرہ یونی ورسٹی کے نصاب میں بھی شامل ہے۔ روحانی تلاش و جستجو کے سفر پر مبنی ان کی کتاب "راگنی کی کھوج میں" کو نقادوں اور قارئین میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے تخلیقی ادب میں افسانوں کا مجموعہ " میٹھے نلکے"، سفرنامے اور انشائی مضامین شامل ہیں۔ وہ اردو اور انگریزی میں لکھتی ہیں اور فارسی ،عربی اور پنجابی سے بھی واقف ہیں۔ ان کے مقالات اور کتب بیرون ملک بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ 33 سال سے اردو زبان و ادب کی تدریس میں مصروف ہیں اور کئی نسلوں کی ذہنی و فکری رہنمائی کر چکی ہیں۔ ان دنوں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ڈین کلیۂ زبان و ادب کے عہدے پر فائز ہیں۔
Nawah e Kazima
© 2026 Emel Publications. All Right Rserverd | Privacy Polcy
WhatsApp us

Reviews
There are no reviews yet.