Look Inside

Aik Aroo Aik Hazar Aroo ایک آڑو ایک ہزار آڑو

صمد بہرنگی کی کہانیاں ترجمہ کرنا صرف الفاظ کو دوسری زبان کے قالب میں ڈھالنے کا کام ہی نہیں۔ بلکہ یہ ایک ایسا ادبی سفر ہے جس میں سیکھنے کے کئی مقام آتے ہیں۔ زبان و بیان کی بل کھاتی سڑک ہو یا پھر ذخیرۂ الفاظ کا گھنا جنگل، تشبیہ و استعارات کا ایک بوستان ہو یا پھر بیانیے کی بہتی ندیا، یا کہ داستان گوئی کا دریا ہو جس کے کنارے اپنی کہانی کی کشتی لگانی ہو۔ اس ادبی سفر میں آپ کو سب ملے گا۔ ان کی کہانیوں میں سے ثقافت، پرجوش اور ہوش مند انقلابی سوچ، ترقی پسند بیانیہ، ظلم کے خلاف آہنی دیوار بننے کا درس یہ سب ترجمہ کرتے وقت میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھا کی۔ کہ میرے حصے میں وہ ادیب آیا جو کہانی کے بہانے جانے کب آنسو بہا لیتا تھا اور کب چُٹکی بجا کر ہنس و ہنسا لیتا تھا، کم ہی یہ راز جان پائے۔ ان کا قلم لکھتا نہیں، گاتا تھا۔ بلکہ بانسری بجاتا تھا۔ درد و الم کی بانسری۔ جو ظالم کے خلاف بجائی جاتی تھی مگر اس کی لے پر جھومتا وہ بھی تھا۔
طاہرے گونیش – مترجم
Buy Now

Samad Behrangi – Translator: Tahire Gunesh

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Aik Aroo Aik Hazar Aroo ایک آڑو ایک ہزار آڑو”

Your email address will not be published. Required fields are marked *