Pakistan’s 11 General Elections: 1970-213 پاکستان کے گیارہ انتخابات
Dr. Ijaz Shafi Gilani
پاکستان کے بارہویں قومی انتخاب کے انعقاد سے چند ہفتے پہلے جنوری2024 میں شائع ہونے والی اس کتاب کی اصل اہمیت یہ ہے کہ اس میں حالیہ انتخاب سے قبل کی پچاس سالہ انتخابی تاریخ کے ہر اہم پہلو کا نچوڑ پیش کردیا گیا ہے۔ ہر الیکشن پر فرداً فرداً ایک باب تحریر ہے۔ جس میں اُس کی انتخابی مہم سے لے کر انتخاب کے انعقاد اور اس کے نتائج کے اعداد و شمار، حکومت کے قیام، انتخابی اور غیر انتخابی قیادت کی کشمکش اور اکثر صورتوں میں حکومت کے معزول ہونے کی داستان درج ہے۔
کتاب کا انداز آسان فہم لیکن متعلقہ سائنس اور نظری علم سے بھرپور ہے۔ انتخابی تاریخ کے طالب علموں، اساتذہ اور تحقیق کرنے والے افراد کے لیے جدید سائنسی بنیادوں پر مرتب کئے ہوئے تین ڈیٹا سیٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ پہلا ڈیٹا سیٹ پچا س سال میں ڈالے جانے تیس کروڑ ووٹوں کے منظم ریکارڈ پر مشتمل ہے۔ دوسرا ڈیٹا سیٹ گیلپ پاکستان کے آٹھ ملگ گیر شماریاتی سرویز کے نتائج پر مشتمل ہے۔ یہ سرویز 1988 اور اس کے بعد کے تمام انتخابات کے دن ووٹروں سے موقع انتخاب پر یعنی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر کئے گئےتھے۔ تیسرا ڈیٹا سیٹ پاکستان کے سیاسی طبقے پر مشتمل ایک مردم شماری ہے۔ اس میں ایسے 8000 سے زائد افراد کے انتخابی کوائف ہیں، جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے چار قومی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
اعداد و شمار سے بھرپور تجزیے کے بعد مصنف نے اپنے پچاس سالہ مطالعے اور مشاہدے کی روشنی میں انتخابات، جمہوریت اور اچھی حکومت کے قیام کے سلسلے یں نظری بحث لائحہ عمل اور اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔
پاکستان کے بارہویں انتخاب کے حوالے سے مصنف نے حالیہ سیاسی بحران اور اس میں ایک ایسے نئے تعلیم یافتہ طبقے کے کردار کو بیان کیا ہے جوشرکت اقتدار کا متلاشی ہے، مصنف کی رائے میں ملک ایک نئی طبقاتی جنگ کا سامنا کررہا ہے، جس کا محور “افلاس کے مسائل” کے برعکس “شرکتِ اقتدار” کے مسائل سے ہے۔ لہذا اس کو حل کرنے کےلیے چالیس ذیلی صوبوں کے مقام کے ذریعے شرکتِ اقتدار کے لیے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔





Reviews
There are no reviews yet.