Tareekh Jo Kho Gai مائیکل ہیملٹن – تاریخ جو کھو گئی
مائیکل ہملٹن ترجمہ: ناصر فاروق
کتاب ’’تاریخ جو کھو گئی‘‘ بہت اہم کتاب ہے۔ تاریخ کے وہ گُمَشدہ ابواب اس میں شامل کیے گئے ہیں ، جو اب تک بڑی تعداد میں یورپ کے کتب خانوں میں نامعلوم رہے ہیں، جن کے بارے میں اقبال نے کہا تھا:
مگر وہ عِلم کے موتی، کتابیں اپنے آبا کی
جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارا
مائیکل ہیملٹن مورگن نے ان گُم شدہ ابواب سے علم کے چند موتی ہمارے لیے ایک لڑی میں پرودیے ہیں ۔
اسی اہمیت کے سبب اس کتاب، جس کا انگریزی عنوان Lost Historyہے، کا خلاصہ اور ترجمہ کیا گیاہے۔ وہ سارے اجزاء ، جوتاریخِ گُم گَشتہ کے دائرے سے باہر تھے، انھیں ترجمہ میں حذف کردیا گیا ہے۔ معلوم تاریخ اور افسانوی رنگ آمیزی خارج کردی گئی ہے، کیونکہ انگریزی کتاب کے اصل مخاطب اہل مغرب ہیں، جنھیں اسلامی تہذیب کی تاریخ ساز رہنما حیثیت متعارف کروائی جارہی ہے، جبکہ خلاصہ اور ترجمہ کا ممکنہ قاری اردو دان طبقہ ہے۔





Reviews
There are no reviews yet.