Urdu Imla اردو املا: مسائل و مباحث

Urdu Imla اردو املا: مسائل و مباحث

رشید حسن خان کے حوالے سے

میں نے اس کتاب میں اُن مضامین کو شامل کیا جو رشید حسن خاں کی کتابوں (اُردو اِملا، زبان اور قواعد، انشا اور تلفظ، عبارت کیسے لکھیں، اُردو کیسے لکھیں وغیرہ)، ان کی ابتدائی ادبی زندگی کے مضامین پر اور ان کی وفات کے بعد اصحاب ِقلم نے اِملا سے متعلق جو بھی لکھا اسے قارئین کے سامنے من و عن پیش کرنے کی مقدور بھر سعی کی ہے۔ علاوہ ازیں رشید حسن خاں کے اِملا سے متعلق لکھے گئے تین مضمون ضمیمے کے طور پر شامل کیے ہیں تاکہ قارئین بیک وقت اِملا کے بنیادی مسائل پر غور و خوض کر سکیں۔

Urdu Imla اردو املا: مسائل و مباحث

اُردو اِملا، اُردو کیسے لکھیںاور زبان اور قواعد کتابیں لکھے ہوئے 43سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی اہمیت، معنویت اور افادیت میںذرّہ برابر کمی نہیں آئی ہے۔ اس موقع پر یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ جن صاحبان نے بھی رشید حسن خاں کی املائی خدمات پر اعتراض کیا یا جنھوں نے ان کے اِملا کے رد میں باقاعدہ کتابیں لکھیں وہ یہ بتانے میں قاصر رہے کہ رشید حسن خاں کی اِملا سے متعلق کی گئی سفارشات فضول ہیں۔ بل کہ معترضین بھی ان کی کاوشوں کو خارج نہ کر سکے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ اس کتاب میں شامل مضامین کا یکسوئی سے مطالعہ کرنے کے بعد اِملا کے مسائل و مباحث سے متعلق کوئی نتیجہ نکالا جائے۔
میں نے اس کتاب میں اُن مضامین کو شامل کیا جو رشید حسن خاں کی کتابوں (اُردو اِملا، زبان اور قواعد، انشا اور تلفظ، عبارت کیسے لکھیں، اُردو کیسے لکھیں وغیرہ)، ان کی ابتدائی ادبی زندگی کے مضامین پر اور ان کی وفات کے بعد اصحاب ِقلم نے اِملا سے متعلق جو بھی لکھا اسے قارئین کے سامنے من و عن پیش کرنے کی مقدور بھر سعی کی ہے۔ علاوہ ازیں رشید حسن خاں کے اِملا سے متعلق لکھے گئے تین مضمون ضمیمے کے طور پر شامل کیے ہیں تاکہ قارئین بیک وقت اِملا کے بنیادی مسائل پر غور و خوض کر سکیں۔
ابراہیم افسر

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Urdu Imla اردو املا: مسائل و مباحث”

Your email address will not be published. Required fields are marked *