Look Inside

Falasteen kay Rang فلسطین کے رنگ

کچھ کتاب کے بارے میں آرا:

اسرائیل کے سرکاری عہدے دار فلسطینیوں کو ”جانور“ قرار دیتے ہیں، اور اپنے دفاع میں وہ ”جانوروں“ کا خاتمہ ضروری سمجھتے ہیں، جیسا کہ اس وقت وہ غزہ اور فلسطین میں کر رہے ہیں۔ یہ کتاب اس جھوٹ اور ظلم کے بنیاد گزار علم کو بالکل عیاں کر دیتی ہے۔ محمد دین جوہر

قارئین منصور ندیم کی ان تحریروں میں فلسطین کے حوالے سے معمول کی سیاسی خبروں اور تجزیوں سے ہٹ کر فلسطینیوں کی حقیقی زندگی اور ان کو درپیش ابتلا کے مناظر دیکھ سکتے ہیں۔ عمار خان ناصر

جیسا کہ اہل وطن کی مزمن عادت ہے، کچھ لوگ اپنے جذباتیت اور “سفید و سیاہ” کی ثنویت کی ہوا سے بھرے نظریہ سازش میں حقائق کی سوئی چبھوئے جانے پر برافروختہ ہوں گے۔ ایسا ہوا تو منصور صاحب اپنی کاوش میں کامیاب ٹھہریں گے۔ عثمان قاضی

مصنف کسی بھی نوع کی آئیڈیالوجی، سوچ یا نظریے کی بریکٹ میں موجود عصبیتوں سے کنارہ کش ہو کر ایسی شعوری متن سازی کرتے ہیں کہ جس کی معنویت اپنے اندر عالمی انسانی قدروں کے فروغ کا باعث ہو۔ صلاح الدین درویش

مصنف نے اپنے محاذ پر ہمیں فلسطین کی تہذیبی روایتوں سے روشناس کروا رہے ہیں۔میں سمجھتی ہوں منصور ندیم نے اپنی تحریروں میں جو معلومات اکھٹی کی ہیں اس سے بہت سے بیانیوں کے بت ٹوٹیں گے۔ تزئین حسن

زیرنظر کتاب میں فلسطین پر لکھے مضامین کے تنوع، محنت اور علمی تحقیق سے آپ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ غزہ کی صورتحال پر منصور نے بھی قلم اٹھایا مگر روایتی جذباتی تحریروں کے بجائے بہت سی مفید اور معلومات افزاء تحریریں لکھیں۔ عامر ہاشم خاکوانی
Buy Now

Mansoor Nadeem

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Falasteen kay Rang فلسطین کے رنگ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *