Ishq e Natamaam عشق ناتمام

Ishq e Natamaam عشق ناتمام

ادھوری محبتوں کی داستان
محمد خان قلندر کی کہانیاں

ہم نے حسب وعدہ کوہستان نمک کی وادیوں میں نقش ہوئی کہانیاں داستان کی ہیں۔ اہم ترین پہلو یہ ہےکہ ان کہانیوں کے اصل کردار زیادہ تر ہمارے کالج سے یونیورسٹی تک دوست ہیںجن کے ہم ہمراز تھے، کچھ ہاسٹل فیلو ہیں اور کچھ ہم جماعت و ہم نشین۔ ہم نے زیادہ کہانیاں صیغہ واحد متکلم اور واحد حاضر میں قلمبند کی ہیں۔ بلاشبہ یہ وارداتیں ہم پے ہر گز نہیں وارد ہوئیں، ہم تو وقائع نویس بن گئے کہ ادب و انشا میں جمع متکلم میں لکھنا بیانیہ کی جاذبیت کھو دیتا ہے۔اس وضاحت کے بعد اگر ہمارے قاری یار ہمیں ہیرو بناتے ہیں تو زہے نصیب۔

Buy Now

Ishq e Natamaam عشق ناتمام

ادھوری محبتوں کی داستان
محمد خان قلندر کی کہانیاں

‎محمد خان قلندر کی کہانیوں کے مجموعے کا عنواں یوں تو عشق نا تمام ہے لیکن یہ حقیقت اور مجاز سے کچھ الگ ایک تہذیبی عشق ہے جو روایات سے وابستہ ہے چنانچہ ان کی مختصر اور مختصر ترین کہانیاں زندگی کی کسی البم میں لگی تصویریں ہیں۔ ہر کہانی ایک مختلف وقت اور ماحول کا نیا منظر پیش کرتی ہے۔ کہیں آپ بیتی تو کہیں جگ بیتی۔ آغاز میں ہی الجبرا بھائی جان سے ذہن میں کوئی نقش ابھر آتا ہے۔ ۔ ہاں۔۔ یہ تو بالکل فلاں ہیں۔ ۔ ہیرا منڈی سےبلال گنج میں نواب کالا باغ کا وہ دور یاد آتا ہے جب لاہور کے تہذیبی مزاج کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کا انجام کہانی کے انجام میں سامنے آتا ہے۔
پھر جیسے ڈرون کیمرہ ‎ چکوال پر فوکس ہوگیا۔ میں بھی پوٹھوار کی ڈھوک، گھلوٹے، کسی، لانگڑ، جندر والے کلچر ہی کا پروردہ ہوں مگر مین نے شیزان اور سلور گرل یا مال روڈ کے حوالوں والی تہذیب کامزا بھی لیا۔ ان تمام چشم دید یا سرگزشتی افسانوں میں اگر سیکس کیموفلاج محسوس ہوتی ہے تو وہ بھی مشاہدے کی شدت اور فوکس کا کمال ہے۔ شہوت کی ہلکی آنچ جلتی رہے تو ٹھنڈے دودھ میں بھی ابال آجاتا ہے۔
دوسری جگہ جنسی عضلات کو فعال کرنے کے دو طریقے مقامی “لوک طب” کا اندازتھے۔ غیر مرد سے مباشرت یا ایک خاص دوائی والا حلوہ۔ میں اس خطے کی کلچرل زندگی سے واقف ضرور ہوں مگر افسانہ نگار کی طرح دیہی فکر کی تہہ تک انہی مختصر کہانیوں کی وساطت سے پہنچا۔
احمد اقبال – سینئر کہانی کار، ادیب، دانشور

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ishq e Natamaam عشق ناتمام”

Your email address will not be published. Required fields are marked *