Quaid kay Naam قائد کے نام

Quaid kay Naam قائد کے نام

بچوں کے قائداعظم محمد علی جناح کے نام خطوط (۴۸۔۱۹۳۹)

یہ کتاب ماضی کی ایسی بازیافت ہے جو قاری کے ذہن سے زیادہ دل کو اپیل کرتی ہے، معصومانہ واردات قلبی کا ایسا بیان کہ پڑھنے والے پہ گویا بیت جاتا ہے،ساتھ بہا لے جاتا ہے۔ مسلم برصغیر کی خاکستر کی انہی چنگاریوں سے وہ شعلہ فروزاں ہوا جو آج پوری امت کوروشنی دکھا رہا ہے۔ ہماری آج کی نسل بھی اگر انہی” خطوط” پہ چل سکے تو واللہ بلند اقبالی مقدر ٹھہرے گی۔

Buy Now

Quaid kay Naam قائد کے نام

بچوں کے قائداعظم محمد علی جناح کے نام خطوط (۴۸۔۱۹۳۹)

قائداعظم محمد علی جناح (۱۸۷۶-۱۹۴۸) کو ہماری ملی تاریخ میں مرکزی مقام حاصل ہے۔ ان کے اعلیٰ کردار، خلوص، سچائی اورمقصد سے لگن کا کوئی ہمسر دور دور تک نظر نہیں آتا۔ حیات ِقائداعظم پر بہت سی کتابیں لکھی جا چکی ہیں، مگر اب بھی ان کی زندگی کے بہت سےپہلو مخفی ہیں۔ یہ کتاب اسی کمی کو پورا کرنے کی ایک حقیر کاوش ہے۔
تقریباً ۱۵ سال قبل، جب میں جامعہ قائداعظم اسلام آباد میں پی ایچ ڈی تاریخ کے حصول کے لئےمصروفِ تحقیق تھا تو دستاویزاتِ قائداعظم میں معصوم بچوں کے قائداعظم کے نام کئی خطوط نظر سے گذرے جن کا ایک ایک لفظ محبت و عقیدت کا سمندر سمیٹے ہوئے تھا۔ یہ خطوط معصو م جذبوں کے تابندہ جگنووں کی طرح کاغذ پر دمک رہے تھے ۔ یہی نور بعد میں تخلیق ِپاکستان کا موجب ہوا اور یہی روشنی آج تک کروڑوں پاکستانیوں  کے دل میں جگمگا رہی ہے ۔ مصنف

———————-

میں معصوم بچوں کے خطوط قائداعظمؒ کے نام پڑھ کر حد درجہ متاثر ہوا کیونکہ ان کا ایک ایک لفظ محبت و عقیدت کا سمندر سمیٹے ہوئے ہے۔ ۱۹۴۰ءکی دہائی کے آغاز میں سات، آٹھ، دس بارہ سالہ بچوں کے یہ خطوط اس عزم کا بین ثبوت ہیں کہ قیام پاکستان ناگزیر تھا، یہ قدرت کا اٹل فیصلہ تھا اور اسے معرضِ وجود میں آنے سے روکا نہیں جا سکتاتھا۔ ان میں سے ہر خط معصوم جذبوں کا بہتا چشمہ اور روشنی کا مینار ہے۔ ان معصوم جذبوں کی یہی روشنی تخلیق پاکستان کا باعث بنی اور اسی خلوص نے قائد اعظمؒ اور پاکستان کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
ڈاکٹر صفدر محمود

 

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Quaid kay Naam قائد کے نام”

Your email address will not be published. Required fields are marked *