Rishton Ki Talaash Mein | رشتوں کی تلاش میں | والدین اور بچے
Rishton ki Talash mein رشتوں کی تلاش میں: والدین اور بچے
یہ کتاب لکھنے کی بنیادی وجہ میرے ارد گرد کی دنیا کا مشاہدہ، والدین کے دل میں بسنے والی فکریں اور وہ بے شمار سوالات ہیں جو ان کے ذہن میں ابھرتے رہتے ہیں۔ میں نے بہت سی ماؤں کو دیکھا ہے جو اپنے بچوں کے رویے، تربیت اور مستقبل کے لئے پریشان رہتی ہیں کہ غلطی کہاں ہو رہی ہے، بچے دوری کیوں محسوس کرتے ہیں اور ان کے جذبات کو کیسے سمجھا جائے؟
ان سوالوں کی تلاش نے ہی مجھے یہ کتاب لکھنے پر مجبور کیا۔ یہ صرف مشوروں کا مجموعہ نہیں، بلکہ والدین کے لیے تسلی اور رہنمائی ہےتاکہ فاصلے کم ہوں، سکون ملے، اور انھیں یقین ہو کہ ان کی کوشش کافی ہے، بس اسے کچھ اور موثر بنانے کی ضرورت ہے۔
مصنفہ
Secular State: Solution or a Delusion?
Secular State: Solution or a Delusion?
A discourse on Secular Fundamentalism
Secularity, generally, stands for a way of life in which religious thinking, practice, and institutions lose their social significance. It should not be, though, confused with atheism because secularity does not stop a Christian, a Jew, or a Hindu from going to church, synagogue, or temple.
Secularity also implies substitution of traditional religious institutions, like the church, with a civil religion (Bellah, 1967). In the U.S. for example, traditionally marriage was performed in church, officiated by a cleric. The same function has been taken over by the City Hall, which verifies the blood group of the would-be bride & bridegroom and issues a marriage certificate. As an alternate way of life, secularity can be called a pseudo-religion or even a dogma, due to claiming ultimacy for the secular social reality. Secularity also stands for dualism in life.
It divides space and time into two distinct categories: secular and religious or holy. All that pertains to worship and devotion is lumped together under religion. And all that relates to trade, commerce, political struggle, human rights violation, art, and culture is defined as worldly or secular. This divide is inherent in some religious and epistemic traditions such as Christianity.
Islam does not call itself a religion or madhhab (the Arabic word used for religion). It does not separate between the so-called worldly or religious activities. Trade and commerce, farming, inventing a chemical or bio-medical cure for a problem and even fighting against violations of human rights of any people, are integral parts of din (the way of life). The uniqueness of Islam as din is the most commonly neglected aspect of Islam in the scholarly religious studies.
Islam is a kind of its own and deserves to be studied in its own right and not with a Eurocentric concept of it as an Asian religion.
Muslims as well as non-Muslims who are brought up in the Eurocentric paradigm of knowledge, based on their Eurocentric understanding of religion, first look at Islam as a religion and not as din. Then, in view of the European understanding of religion as dogma and theocracy, claim Islam should have nothing to do with the so-called secular society and state. They never realize that since their first premise is not correct, their conclusion cannot be right. This and some related confusions are the reason for this essay to emerge.
Another important factor that has contributed a lot to this confusion is the continuation of the colonial intellectual heritage among the Muslim elite. They have no idea how deeply they have been influenced due to over two hundred years of internalization of colonialism. They think and visualize with the mind of the former colonialist. Instead of applying tools of analysis, objective and critical thinking, they blindly follow the social constructs of their former political and economic exploiters.
The Algerian Muslim intellectual Bennabi (1905–1973) very appropriately calls this phenomenon colonizability, i.e., accepting wilfully or unconsciously the ways of the colonizers with pride. In Pakistan and several Muslim countries with a colonial historic baggage, the establishment, judiciary, and lawmakers, and intellectuals follow religiously the Eurocentric framework of thought, assuming no involvement of “religion” in politics, economics, and society.
Since Christianity as a religion is supposed to be a personal faith, they think Islam should also be no more than a personal faith; they assume Muslims, like their fellow Christians, may have one holy day for their rituals, while the rest of the days follow secular ways and social practices as prevalent in Europe or America.
They are also convinced that one major reason for development in the West is its dualism of the religious and the secular. Religion to them means backwardness, rigidity and intolerance. Secularity they think brings enlightenment, progress and development.
The present essay is an attempt to first understand, as objectively as possible, the mind of the colonized elite or the neo-colonists, as Bennabi calls them. Second try to understand the nature of Islam as it is in the Qur’an and the Sunnah, and not as any Muslim or non-Muslim scholars look at it. Frequent reference is made to Eurocentric epistemology in a non-technical language. This is simply an intellectual dialogue and an exchange of understanding at a conceptual level. The author believes the difference of opinion is always a blessing.
The purpose of this discourse on “Secular State: Solution or a Delusion” is also to understand the dimensions of secularism as a pseudo-religion and a major source of tension and conflict between the neo-colonialist intellectuals and the masses. A reference is made to Pakistan in order to illustrate the concept of Pakistan as conceived by the founding fathers of the country. The author believes a healthy and dignified dialogue must continue between seekers of knowledge in order to achieve intellectual clarity and understand the impact of deep-rooted westernization and colonization on our culture, society, and political economy of Pakistan and several Muslim countries.
This essay in its initial stage was discussed with Professor Khurshid Ahmad (1932–2025), a great strategic thinker, economist, parliamentarian, and institution builder of the twenty-first-century Muslim world. He appreciated the idea and encouraged me to publish it. It is my honor to dedicate it to him because he was a mentor of a generation of young Muslim intellectuals.
I also appreciate the assistance and encouragement I received from my wife Anisa and my children Dr. Sumaiyah and Yasir in going through the manuscript and coming up with valuable suggestions. I thank Mr. Huzaifa and Mr. Mushtaq for typing and re-typing the manuscript. I am also grateful to Mr. Shahid Awan for his personal interest in undertaking the publication of this essay.
Mera Ilmi Safar – Hossain Nasr میرا علمی سفر
Mera Ilmi Safar – Hossain Nasr میرا علمی سفر
زیرِ نظر کتاب کی اردو زبان میں پیشکش کا بنیادی مقصد مسلم دنیا کے علمی و تحقیقی حلقوں، بالخصوص نوجوان محققین، اساتذہ اور طلبہ کو ایک ایسے فکری اسلوب اور طرزِ زندگی سے روشناس کرانا ہے جو معاصر دنیا میں رہتے ہوئے بھی اپنی تہذیبی جڑوں سے گہرا تعلق برقرار رکھتا ہے۔ معاصر تناظر میں ایک مسلم دانشور، استاد اور محقق کے کردار کی علمی پہچان کیسے ممکن ہے؟ یہ کتاب اس سوال کا ایک عملی اور فکری جواب فراہم کرتی ہے۔
اسلامی تہذیب کی اساس’علم‘ پر استوار ہے، جو محض معلومات کے حصول کا نام نہیں بلکہ ایک زندہ اور متحرک روایت ہے جس کے برگ و بار لانے کے لیے گہرے فکری شعور اور طریقۂ تحقیق (Methodology) کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ضمن میں سید حسین نصر کی علمی اور فکری سوانح ایک اہم ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔ طریقۂ تحقیق اور روایتی فکر کے میدان میں ان کا کام طلبہ کے لیے علمی رہنمائی کے ساتھ ساتھ معاصر فکری مباحث کا ایک متوازن ادراک بھی فراہم کرتا ہے۔
حسین نصر کی زندگی اور فکری سفر کا مطالعہ یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ جدید اکیڈیمیا میں رہتے ہوئے اسلامی علمی روایت کااثبات اور ترجمانی کس طرح کی جا سکتی ہے۔اکیڈمک دیانت اور علمی روایت کا یہ بنیادی اصول ہے کہ کسی بھی مفکرکی فکر سے کلی اتفاق لازم نہیں۔ راقم الحروف کو بھی ان کے بعض تفہیمی اور فلسفیانہ نتائجِ فکر سے علمی اختلاف ہے۔ فکرِ انسانی کا ارتقا دراصل اسی تنقیدی مطالعے (Critical Analysis) پر منحصر ہے۔
حقیقی طالبِ علم اور محقق کا منصب یہ نہیں کہ وہ محض ماضی کی تقلید کرے، بلکہ اس کا اصل کام اسلاف کے علمی کام کا معروضی جائزہ لینا، اس کی قدر و قیمت کا تعین کرنا اور تحقیق کے نئے افق تلاش کرنا ہے تاکہ علمی تسلسل برقرار رہے اور فکری پیشرفت کی راہیں ہموار ہوں۔ حسین نصر کا فکری سفر اسی تعمیری اور تنقیدی روایت کی ایک اہم کڑی ہے، اور یہ کتاب اسی علمی مکالمے کو اردو داں طبقے تک پہنچانے کی ایک کاوش ہے۔
Cannibals and Kings Book
Cannibals and Kings تمدنوں کی اصل
مصنف مارون ہیریس معروف امریکی ماہرِ بشریات اور سماجی مفکر تھے جنہوں نے انسانی تہذیب، ثقافت، جنگ، مذہب اور معاشرتی ارتقا پر گہرا کام کیا۔ ان کی تحریروں کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ پیچیدہ تاریخی اور سماجی موضوعات کو سادہ مگر فکر انگیز انداز میں پیش کرتے ہیں۔ Cannibals and Kings اُن کی نمایاں تصانیف میں شمار ہوتی ہے جس میں تہذیب کے ارتقا کو ایک منفرد زاویۂ نظر سے بیان کیا گیا ہے۔
Technopoly ٹیکنالوجی کی غلامی
Technopoly ٹیکنالوجی کی غلامی
“A provocative book… a tool for fighting back against the tools that run our lives.” —- Dallas Morning News
The Surrender of Culture to Technology
یعنی ثقافت کا ٹیکنالوجی کے آگے ہتھیار ڈال دینا۔۔۔ نیل پوسٹمین (Neil Postman) کی 1992 میں شائع ہونے والی ایک اہم کتاب ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کے انسانی معاشروں پر اثرات کے بارے میں تنقیدی اور بصیرت افروز تجزیہ پیش کرتی ہے۔
یہ کتاب آج 2026 میں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، کیونکہ وہ سوالات اور خدشات جو پوسٹمین نے 1992 میں پیش کیےتھے، اب ہماری روزمرہ زندگی کی حقیقت بن چکے ہیں۔ذیل میں وہ بنیادی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ کتاب آج کے دور میں بھی غیر معمولی معنویت اور اہمیت رکھتی ہے:AI اور Automation کا غلبہ
پوسٹمین کی پیشگوئی پوری ہوچکی ہے۔ آج مصنوعی ذہانت فیصلہ سازی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ سرکاری پالیسی، صحت، مالیات، تعلیم میں الگورتھمز مستقل فیصلے کر رہے ہیں۔ انسانوں کے بجائے مشینوں کی ریٹنگ، اسکور اور ڈیٹا پر اعتماد بڑھ چکا ہے۔پوسٹمین نے خبردار کیا تھا کہ ٹیکنوپلی میں ٹیکنالوجی ’حقیقت‘ اور’سچائی‘ کو define کرنے لگتی ہے۔یہ آج کی AI- دنیا کی مکمل تصویر ہے۔
ڈیٹا نیا دیوتا بن چکا ہے
پوسٹمین کا خیال تھا کہ ٹیکنوپلی میں:’معلومات اتنی زیادہ ہو جاتی ہیں کہ معنی کھوجاتے ہیں‘۔ آج Big Dataہر جگہ موجود ہےہر چیز “برانڈ اسکور” اور “اینالیٹکس” سے چل رہی ہے۔ نجی زندگی ڈیٹا کی شکل میں کمپنیوں کے ہاتھ میں ہے۔ یعنی معلومات بڑھ چڑھ کر انسانی آزادی اور خود مختاری کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
سوشل میڈیا اور Attention Economy نے انسان کو صارف بنادیا ہے
پوسٹمین نے جس “تکنیکی ثقافت ” سے خبردار کیا تھا، وہ آج پوری طرح ظاہر ہو چکی ہے:TikTok، Reels، Short کی وجہ سے انسانی تعلقات میں توجہ کا بحران شدید ترین ہوچکا ہے۔ الگورتھمز رائے عامہ بنا رہے ہیں۔جھوٹی خبریں معاشروں کو تقسیم کر رہی ہیں۔لوگ اصل تعلقات کے بجائے اسکرین تعلقات میں قید ہیں۔ یہ سب پوسٹمین کے اس خیال کی تصدیق ہے کہ ٹیکنوپلی انسانی شعور پر قبضہ کر لیتا ہے، اسے مفلوج کردیتا ہے۔
تعلیم کا مقصد مشینوں کی ضروریات کے مطابق ڈھل رہا ہے
بچوں کو coding، STEM اور ہنر تو سکھایا جا رہا ہےمگر اخلاقیات، فلسفہ، اور انسانی سائنسز نظر انداز ہو رہی ہیں۔تعلیمی عمل ’’سافٹ ویئر + ٹیسٹنگ‘‘ کی مشین بن چکا ہے۔یہ وہی چیز ہے جسے پوسٹمین نے تعلیم کی تکنیکی غلامی کہا تھا۔
Meaning Crisisمعنی کا بحران
زندگی کا مقصد دھندلا رہا ہے۔ اکیسویں صدی کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ اجتماعی شناخت کا زوال، روحانی و اخلاقی پیغام کا کمزور ہونا،ٹیکنالوجی نے سب کچھ آسان تو کر دیا، لیکن زندگی زیادہ بے معنٰی، بے ربط اور بے سمت دکھائی دینے لگی ہے۔پوسٹمین نے کہا تھا:”ٹیکنوپلی ثقافت سے معنی چھین لیتی ہے اور اسے کارکردگی سے بدل دیتی ہے۔”آج یہ بات حقیقت بن چکی ہے۔
انسان بمقابلہ مشین
آج ہم ان سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہیں:کیا مشینیں اخلاقی فیصلے کر سکتی ہیں؟کیا AI کو انسانی حقوق جیسے حقوق ملنے چاہئیں؟اگر الگورتھم غلط فیصلہ کرے تو ذمہ داری کس کی ہے؟پوسٹمین نے یہی بتایا تھا کہ ٹیکنوپلی (ٹیکنالوجی زدہ سماج ) میں فیصلوں کا مرکز انسان نہیں رہتا، ٹیکنالوجی بن جاتی ہے۔ یہ کتاب آج کے دور کا آئینہ ہے۔ اس لئے آج زیادہ اہم ہے، کہ یہ محض ٹیکنالوجی پر تنقید نہیں بلکہ یہ ہمیںیہ بھی یاد دلاتی ہے کہ انسان ٹیکنالوجی کا مالک ہے، غلام نہیں۔ اقدار، اخلاقیات، اور معنی سب سے اہم ہیں۔ ٹیکنالوجی پر سوال اٹھانا ضروری ہے۔ ڈیجیٹل دنیا میں انسانیت کی حفاظت ایک لازمی فریضہ ہے۔یہ کتاب آج سماجی بقا، فکری آزادی اور انسانی شناخت کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔
یہ محض ایک کتاب کا ترجمہ نہیں، بلکہ مغرب میں جدید ٹیکنالوجی کے سماجی، اخلاقی اور فکری مباحث کو اردو بولنے والے معاشروں تک پہنچانا ہے۔اردو معاشروں میں ٹیکنالوجی پر تنقیدی سوچ کم پائی جاتی ہے۔ اس کتاب کا ترجمہ لوگوں میں سوال اٹھانے کی قوت پیدا کرتا ہے کہ: ٹیکنالوجی ہمیں کن بنیادوں پر بدل رہی ہے؟ ہماری اقدار اور سماجی ڈھانچے پر اس کے کیا اثرات ہیں؟ کیا ہم ٹیکنالوجی کے مالک ہیں یا اس کے تابع؟
درحقیقت ٹیکنالوجی کی ethics پر گفتگو کم ہے۔ ڈیٹا پرائیویسی کی آگاہی نہیں۔ تعلیم میں ٹیکنالوجی کا غلط استعمال بڑھ رہا ہے۔ سوشل میڈیا سیاسی انتشار پیدا کر رہا ہے۔ کتاب کا ترجمہ ان مسائل کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ پوسٹمین نے جو باتیں 1992 میں کہیں، وہ آج ہمارے خطے میں پوری شدت سے نمایاں ہوچکی ہیں۔ یہ ترجمہ صرف علمی نہیں، بلکہ سماجی، اخلاقی اور تہذیبی طور پر بھی بہت اہم ہے۔
Iqbal by Ali Khamenei اقبال: مشرق کا بلند ستارہ
Iqbal by Ali Khamenei
اقبال: مشرق کا بلند ستارہ
’’اقبال: مشرق کا ستارہ‘‘ اُس فکری روشنی کا بیان ہے جس نے بیسویں صدی کے جمود کو توڑ کر مشرق کی تقدیر بدلنے کا خواب دیکھا۔ علامہ اقبال کی فکر وہ ہمہ گیر حقیقت ہے جس کی بازگشت علمی حلقوں میں سنائی دیتی ہے۔ ان کے افکار کی تفہیم اور انہیں نئی نسل تک پہنچانا ہر اس شخص کی ذمہ داری ہے جو مشرق کے علمی و روحانی احیاء کا خواہشمند ہے۔ زیرِ نظر تقریر کا ترجمہ میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ میری کوشش رہی ہے کہ ترجمے کے دوران نہ صرف لفظی معنویت برقرار رہے، بلکہ وہ لب ولہجہ بھی منتقل ہوجائے، جس کی تاثیر لفظوں سے بڑھ کر ہے۔ سید علی خامنہ ای صاحب کی اس تقریر کا اہم ترین پہلو علامہ اقبال کی فارسی شاعری اور ایرانی شعور کے باہمی تعلق کو واضح کرتا ہے۔ وہ اقبال کوروحانی پیشوا کے طور پر دیکھتے ہیں۔ خامنہ ای انقلاب ایران کے روح رواں ہیں، اور اُن کا ایرانی مفکرین پر گہرا اثر ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اقبال نے اپنی فارسی شاعری کے ذریعے جس ’خودی‘ اور ’حریت‘ کا درس دیا، اس نے ایرانیوں کے اندر سوئے ہوئے اس انقلابی جذبے کو بیدار کیا۔ ایرانی دانشوروں، بالخصوص ڈاکٹر علی شریعتی اور آیت اللہ خامنہ ای کے ہاں اقبال کا تذکرہ اس قدر کثرت سے ملتا ہے کہ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ ایران کا فکری انقلاب اقبال کے’لا الہ‘ کی گونج کے بغیر ادھورا تھا۔ علی شریعتی نے تو اقبال کو ’’مصلح قرن آخر‘‘ قرار دیا۔ اقبال نے ایرانی قوم کو ان کی ساسانی یا نسلی پہچان کے بجائے ان کی ’’اسلامی شناخت‘‘ سے روشناس کرایا۔ انہوں نے ثابت کیا کہ مشرق کی نجات مغرب کی اندھی تقلید میں نہیں، بلکہ اپنی تہذیبی جڑوں کی طرف واپسی میں ہے۔ اس کتاب میں یہ نکتہ تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح ایک ’ستارۂ مشرق‘ نے اپنی فارسی زبان کے اثر سے سرحدوں کی قید توڑ کر تہران کے گلی کوچوں میں آزادی کا چراغ روشن کیا۔
Asmaan Taly Bikhry Moti
Asmaan Taly Bikhry Moti
آسمان تلے بکھرے موتی
ملائشیا، سنگاپور، فلپائن اور تھائی لینڈ کا سفرنامہ
Kothri Number 14
Kothri Number 14 (کوٹھری نمبر 14)
Kothri Number 14 (کوٹھری نمبر 14) ایک منفرد اردو ناول ہے جو انسانی نفسیات، سماجی رویوں، زندگی کی پیچیدگیوں اور جذباتی کشمکش کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کرتا ہے۔ اگر آپ ایسے ناول پسند کرتے ہیں جو صرف کہانی سنانے تک محدود نہ ہوں بلکہ قاری کو سوچنے پر بھی مجبور کریں، تو یہ کتاب آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگی۔
Emel.com.pk پر آپ Urdu Books، Literature Books، Urdu Novels اور Fiction Books کی مزید بہترین کتب بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ایک یادگار اور فکر انگیز کہانی
کوٹھری نمبر 14 اپنی دلچسپ کہانی، مضبوط کرداروں اور گہرے سماجی پس منظر کی وجہ سے اردو ادب میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ناول کے واقعات قاری کو ابتدا سے آخر تک اپنے ساتھ جوڑے رکھتے ہیں، جبکہ ہر باب انسانی فطرت، تعلقات اور معاشرتی حقائق کے نئے پہلو سامنے لاتا ہے۔
یہ کتاب صرف تفریح فراہم نہیں کرتی بلکہ قاری کو زندگی، انصاف، امید، خوف، تنہائی اور انسانی رویوں پر غور کرنے کی دعوت بھی دیتی ہے۔ یہی خصوصیت اسے عام ناولوں سے ممتاز بناتی ہے۔
اس کتاب میں کیا پڑھنے کو ملے گا؟
- دلچسپ اور سنسنی خیز کہانی
- انسانی نفسیات کا گہرا مطالعہ
- معاشرتی مسائل کی عکاسی
- حقیقت سے قریب کردار
- جذباتی اور فکری مکالمے
- اردو ادب کا خوبصورت اسلوب
- آخر تک دلچسپی برقرار رکھنے والا بیانیہ
یہ کتاب کیوں پڑھیں؟
Kothri Number 14 ان قارئین کے لیے بہترین انتخاب ہے جو معیاری اردو ادب، مضبوط کہانی اور گہرے موضوعات پر مبنی ناول پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ کتاب میں پیش کیے گئے کردار اور واقعات قاری کو صرف محظوظ ہی نہیں کرتے بلکہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر سوچنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ اردو فکشن اور سماجی ناولوں کے شوقین ہیں تو یہ کتاب آپ کی ذاتی لائبریری کا لازمی حصہ ہونی چاہیے۔
یہ کتاب کن افراد کے لیے موزوں ہے؟
- اردو ناول پڑھنے والے قارئین
- ادب کے طلبہ
- اساتذہ اور محققین
- فکشن سے دلچسپی رکھنے والے افراد
- پاکستانی ادب کے شائقین
- بک کلب کے اراکین
- نوجوان اور بالغ قارئین
مزید مطالعہ
اگر آپ اردو ادب اور ناولوں سے دلچسپی رکھتے ہیں تو Bookstree.pk پر موجود دیگر اردو ناول، ادبی کتابیں اور فکشن کی کتب بھی ضرور ملاحظہ کریں۔ اگر آپ فکری اور ادبی مطالعہ پسند کرتے ہیں تو Tehzeeb ki Qirat، Cannibals and Kings اور Technopoly بھی دلچسپ انتخاب ہو سکتی ہیں۔
Emel.com.pk پر موجود History Books، Self Help Books، Educational Books اور Islamic Books بھی ضرور دیکھیں۔
مزید معلومات
کتاب کی جھلک
- عنوان: Kothri Number 14 (کوٹھری نمبر 14)
- موضوع: اردو ناول
- زبان: اردو
- قسم: فکشن / ادبی ناول
- موزوں برائے: اردو ادب اور معیاری ناولوں کے شائقین
اگر آپ ایک ایسا اردو ناول تلاش کر رہے ہیں جو دلچسپ کہانی، مضبوط کرداروں اور گہرے سماجی و نفسیاتی موضوعات پر مبنی ہو تو Kothri Number 14 (کوٹھری نمبر 14) آپ کے مطالعے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ آج ہی اپنی کاپی Emel.com.pk سے آرڈر کریں اور ایک یادگار ادبی تجربے سے لطف اندوز ہوں۔
Rattay Ka Taleemi Nizam رٹے کا تعلیمی نظام
Rattay Ka Taleemi Nizam رٹے کا تعلیمی نظام
یہ کتاب اردو زبان کے تعلیمی، تنقیدی اور فکری ادب میں ایک ایسی نئی جہت پیش کرتی ہے جو اپنی نوعیت میں اولین ہے۔ مصنف نے ’’رٹا‘‘ جیسے عام اور رائج تصور کو محض حفظ یا بغیر فہم کے یاد کرنے کے محدود دائرے سے نکال کر تعلیم، نفسیات اور عمرانیات کے وسیع تر پس منظر میں دیکھا ہے۔ شاید اردو زبان میں یہ پہلا موقع ہے کہ ’’رٹے‘‘ کو اتنے ہمہ گیر زاویوں اور گیرائی سے پرکھا گیا ہے۔
A Brief History of Engineering Design
A Brief History of Engineering Design
The field of engineering design has been a driving force behind human progress since time immemorial. It is a discipline born from necessity and nurtured by human ingenuity—a testament to our relentless quest to solve problems, improve our environment, and create a better future. A Brief History of Engineering Design: From Ancient Innovations to Modern Solutions is a journey through time that traces the evolution of this transformative field, exploring how ancient ingenuity has paved the way for today’s cutting-edge technologies.
Punchline پنچ لائن
Punchline پنچ لائن
قومی مسائل پر کالموں کا مجموعہ
Buy Now
Iris Leghari: Life & Times in Pre-Partition
Iris Leghari
A first-hand account of an English woman’s experience of living in the Indian sub-continent.
Epidemics of various diseases broke out in the camps and hundreds died from them. One could smell the stench of dead bodies seven miles away. People used to ring me up at the house, to ask me to get in touch with the authorities and ask for more time to bury their dead. Needless to say, I hardly saw my husband during these terrible days.
Oxford, England. 1932
Iris Titherley, an English equestrian and horse trainer, meets Ata Mohammad Khan Leghari, an Indian student at Oxford University with a feudal background. They fall in love, marry and move to India where Ata joins the prestigious Indian Civil Service.
Iris, a foreigner in a faraway land, struggles at first to make sense of the culture and traditions in her adopted country but spends her time hunting bulls, riding into the hills and shooting with tribesmen. In time, she finds camaraderie with the locals and respect within the family.
Part-memoir, part-travelogue, Iris Leghari: Life and Times in Pre-Partition India and Pakistan is an account of an adventurous and fulfilling life, brimming with interesting observations, anecdotes, and pictures of travels through India, the Middle East and Europe. It is a rare and unique memoir, and a story of love, adventure and belonging.
Buy Now
Maghrabi Fikr men Nazria e Tasawwur مغربی فکر میں نظریہ تصور
Maghrabi Fikr men Nazria e Tasawwur مغربی فکر میں نظریہ تصور
فہرست
تعارف: تہذیبِ تصور۔۔۔ آج؟
طریقہ تحقیق
ارتقا سے انحطاط تک
انسان پرستی کا تنازع
باب اول
جدیدیت سے پہلے کے بیانیے
عبرانی روایت’ تصور‘
قصہ آدم(علیہ السلام): مسئلہ خیروشر(YESTER)
عبرانی روایت۔ نفس کشی کا رستہ
راہ عمل
آدمی کا خیر وشراور تاریخ
ضمیمہ
خدا کی صورت پر مباحث
خدا کی صورت پر؟ عہد نامہ قدیم وجدید کی تشریحات
عہد نامہ قدیم کے ذرائع
عہد نامہ جدید کی تشریحات
دوسرا باب
یونانی ’’تصور‘‘
پرومیتھین دیومالا: تخلیق کاری
افلاطون کا ’’تصور‘‘
افلاطون کی ماوراالطبیعات
افلاطون کا ایک مخمصہ
تیسرا باب
آگسٹن، فلاطینوس، اور ازمنہ وسطی کا نظریہ تصور
تشریحات
رچرڈ سینٹ آف وکٹر
سینٹ بونا وینچیو
اکوئینس
ازمنہ وسطٰی میں تصویرکشی اوربت شکنی
تتمہ اول
ازمنہ وسطٰی میں ’وجود‘ کی ’پیشکش‘ کا وجودیاتی الٰہیاتی نظریہ
تتمہ دوم
فیلاکسینس آف ماباگ
تتمہ سوم
’تصور ‘پر موسٰی بن میمون کی رائے
چوتھا باب
جدید بیانیے
ماورائی تصور
کوپرنیکن انقلاب
عبوری تحریکیں
نشاۃ ثانیہ کی تحریک تصوف
ڈیکارٹ کا فلسفہ
تجربیت
کانٹ اور ماورائی تصور
کانٹ کی جمالیات
جمال سے جلال تک
جرمن مثالیت پسندی، فشٹے اور شیلنگ
رومانیت پسند تحریک
لب لباب: تصور کی پسپائی
تتمہ
کانٹین تصور۔۔۔ ہائیڈیگرکی تشریح
پانچواں باب
وجودی ’’تصور‘‘
کئیرکیگارڈ اورنٹشے
مثبت تنقید کا کلچر
کیئر کیگارڈ
بہترین آدمی
پرومیتیئھن پروجیکٹ
نٹشے
چھٹا باب
وجودی تصور دوئم
سارتر
البرٹ کامیو
ہائیڈگر
سارتراور تصورکی نفی
خودفریب ذہن کی صورتیں
پگمیلین Pygmalion
نارسیسس Narcissus
اعصابی خلل
وجودیاتی اطلاقات
انسان پرستی کا دوبارہ جائزہ
اخلاقیات کا سوال
ادب کا سوال
تاریخ کا سوال
اختتام
تصور کے بعد۔۔۔؟
ما بعد جدید بیانیے
تیسرا حصہ
ساتواں باب
بہروپیہ تصور
لاکاں: تصوریت کا انہدام
آلتوسے: تصور ایک باطل شعور ہے
فوکو: آدمی کا اختتام
رولاں بارت: تصنفیی تصور کی موت
دریدا: نقل در نقل کا نہ رکنے والا سلسلہ
اصل کے بغیر نقل
نہ ختم ہونے والا بحران
باب آٹھ
مابعد جدید ثقافت: مکمل تباہی؟
- (Pynchon)
امیجنیشن ڈیڈ امیجن (بیکیٹ)
جنجر اینڈ فریڈ (فیلنی)
پیرس، ٹیکساس (وینڈرز)
لی میگاسین ڈی بین (واٹیئر)
زندہ فن پاروں کا محل
تتمہ: پوسٹ ماڈرن آرٹ، فن تعمیر اور موسیقی پر کچھ اضافی تبصرے
مابعد جدید آرٹ
پوسٹ ماڈرن فن تعمیر پر پاولو پورٹوگیزی کے خیالات
فریڈرک جیمسن کا نکتہ نظر
ما بعد جدیدیت اور موسیقی
موسیقی کی سنجیدہ اور تجارتی شکلوں کا ملاپ
معاصر پاپ موسیقی میں پوسٹ ماڈرن خصوصیات
اختتام
تصور کے بعد؟
ایک اخلاقی تصورکی جانب بڑھتے ہوئے
شاعرانہ تخیل کی جانب بڑھتے ہوئے
مزاحمت کی حکمت عملی
تشریحی کام
تاریخی کام
بیانیے کا کام
پوسٹ ماڈرن تخیل کے چیلنجز
بعد ازاں
Islamiat Guide for class XI اسلامیات گائیڈ
Islamiat Guide for class XI اسلامیات گائیڈ
Adalat Mere Zamir Ki عدالت میرے ضمیر کی
Adalat Mere Zamir Ki عدالت میرے ضمیر کی
احمد فراز کے مطبوعہ و نشر شدہ انٹرویوز
Buy Now
From Hidden to Hero
Aadmi Ka Ilm – آدمی کا علم
Aadmi Ka Ilm – آدمی کا علم
پروفیسرہسٹن اسمتھ، پروفیسرجارج صلیبا، پروفیسرسچیکو مراتا، اور ڈاکٹر موریس بوکائلے امریکا،فرانس،چین، اور مشرق وسطٰی میں علمی حلقوں کے معتبرنام ہیں۔ یہ کتاب ’آدمی کا علم‘ ان اسکالرز کے مقالات اورمضامین کے ترجمہ پہ مشتمل ہے۔ ان کی خاص بات موضوعات پرمنفرد ، معیاری، اورمدلل تحقیق ہے۔ کتاب میںشامل جناب افتخار حیدر اورڈاکٹر غلام شبیرکے مضامین بھی عمدہ تحقیقی کاوش ہیں، جنہیں مؤقرانگریزی روزنامہ ڈان میں شایع کیا گیا۔
اس تالیف کا مقصد ازمنہ وسطٰی سائنس، جدید سائنس، جدیدیت، اور ما بعد جدیدیت پر ایسی وقیع تحقیق اردو قارئین و محققین کے سامنے لانا ہے، جس کی علمی افادیت مسلمہ ہے۔ ناصر فاروق کی یہ کاوش اردو کے دامن کو ثروت مند اور قاری کے افق کو توسع عطا کرے گی۔
Falasteen kay Rang فلسطین کے رنگ
کچھ کتاب کے بارے میں آرا:
اسرائیل کے سرکاری عہدے دار فلسطینیوں کو ”جانور“ قرار دیتے ہیں، اور اپنے دفاع میں وہ ”جانوروں“ کا خاتمہ ضروری سمجھتے ہیں، جیسا کہ اس وقت وہ غزہ اور فلسطین میں کر رہے ہیں۔ یہ کتاب اس جھوٹ اور ظلم کے بنیاد گزار علم کو بالکل عیاں کر دیتی ہے۔ محمد دین جوہر
قارئین منصور ندیم کی ان تحریروں میں فلسطین کے حوالے سے معمول کی سیاسی خبروں اور تجزیوں سے ہٹ کر فلسطینیوں کی حقیقی زندگی اور ان کو درپیش ابتلا کے مناظر دیکھ سکتے ہیں۔ عمار خان ناصر
جیسا کہ اہل وطن کی مزمن عادت ہے، کچھ لوگ اپنے جذباتیت اور “سفید و سیاہ” کی ثنویت کی ہوا سے بھرے نظریہ سازش میں حقائق کی سوئی چبھوئے جانے پر برافروختہ ہوں گے۔ ایسا ہوا تو منصور صاحب اپنی کاوش میں کامیاب ٹھہریں گے۔ عثمان قاضی
مصنف کسی بھی نوع کی آئیڈیالوجی، سوچ یا نظریے کی بریکٹ میں موجود عصبیتوں سے کنارہ کش ہو کر ایسی شعوری متن سازی کرتے ہیں کہ جس کی معنویت اپنے اندر عالمی انسانی قدروں کے فروغ کا باعث ہو۔ صلاح الدین درویش
مصنف نے اپنے محاذ پر ہمیں فلسطین کی تہذیبی روایتوں سے روشناس کروا رہے ہیں۔میں سمجھتی ہوں منصور ندیم نے اپنی تحریروں میں جو معلومات اکھٹی کی ہیں اس سے بہت سے بیانیوں کے بت ٹوٹیں گے۔ تزئین حسن
زیرنظر کتاب میں فلسطین پر لکھے مضامین کے تنوع، محنت اور علمی تحقیق سے آپ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ غزہ کی صورتحال پر منصور نے بھی قلم اٹھایا مگر روایتی جذباتی تحریروں کے بجائے بہت سی مفید اور معلومات افزاء تحریریں لکھیں۔ عامر ہاشم خاکوانی
Buy Now
Mystics, Mosques and Masons of Pothohar
Mystics, Mosques and Masons of Pothohar
Many aspects of Pothohar’s culture, including Sufism and heritage, have not been discussed in detail. In this book, I have tried to enlighten the reader about the lesser-known shrines and saints that did not receive scholarly attention. This book introduces the reader to the history of Sufi saints of specific villages and towns who spread their respective silsila through their teachings. They built mosques from where they spread their teachings. They employed celebrated masons to construct the mosques, which reflects the mastery of the Pothohari masons over stone and woodwork.
https://www.youlinmagazine.com/article/pothohar-and-zulfiqar-ali-kalhoro-third-book-on-it/MjgzMg==
Buy Now
Admi ki Tehzeeb آدمی کی تہذیب
Admi ki Tehzeeb آدمی کی تہذیب
یہ کتاب مضامین کاوہ مجموعہ ہے، جو معروف اسرائیلی مؤرخ یوول نوح ہراری صاحب کی تین مقبول کتابوں
Sapiens: A Brief History of Humankind
21 Lessons for the 21st Century
Homo Deus: A Brief History of Tomorrow
میں پیش کی جانے والی فکر کی تنقید پہ مبنی ہے۔ یہ کتابیں جدید سائنس پرست مغرب کا علمی مؤقف ہیں۔ یہ مؤقف مذہب، روایت، اورتہذیب سے متصادم ہے۔ یہ مغربی مؤقف مستقبل کی دنیا میں الٰہیات کا کوئی کردار تسلیم نہیں کرتا۔ زیر نظر کتاب کے مضامین مغرب کے اس مؤقف کا سامنا کرنے کی کوشش ہے۔ اس کے عنوان ‘آدمی کی تہذیب ‘ کی وجہ تسمیہ ’مغرب اور مذہب کی تاریخی وعقائدی تفصیل کو چند اصطلاحوں میں سمیٹنے کی سعی‘ ہے۔ تخلیق، ارتقاء، اور تہذیب کے مغربی و مذہبی تصورات کا بُعد واضح کرنا، اور ان کی تصحیح یا تغلیط ان مضامین کا مقصد ہے۔
Panjeeri پنجیری (سفرانچے)
Memories, Mystics and Monuments of Pothohar
Memories, Mystics and Monuments of Pothohar
Not much is written on the heritage of the Pothohar region in Punjab. Keeping this in mind, I travelled extensively in this region to recollect additional legacy of history to authenticate the hidden treasures of Pothohar. This region abounds in the heritage sites which I have been documenting since 2000. While documenting the cultural heritage of Pothohar, an idea struck my mind that there should be a series of books on the various aspects of the heritage, culture, religion and history of this region. I decided to venture out in search of a new literary horizon to investigate and compose a series of books on the history, culture, and heritage of Pothohar. The current book is the first in the series of ten books that I plan to write on the heritage of this region. I would like to inform my readers that before the publishing of this book, I have already written one book on Pothohar heritage titled “Reflections on the Pothohar Heritage.”
Buy Now
Qulzum kay Us Paar قلزم کے اس پار
یہ تاثرات مغربی معاشروں کو قریب سے دیکھنے کی ایک انفرادی کوشش ہے۔ اِن بشری معاشروں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے اور نہ اُن کی بے جا ہر زہ سرائی کی گئی ہے۔ کہیں کہیں اپنے معاشرے کے ساتھ تقابل کامقصد برتری یا کمتری کے چنگل میں پھنسنا نہیں بلکہ اسے نئے سوالات کے لئے بحیثیت مہمیز استعمال کرنا ہے۔ 9/11 کے بعد کا مغرب مسلمان دنیا کے لئے اپنی تمام تر جارحیت اور جاذبیت کے ساتھ ایک معمہ ہے۔ جیسا کہ اہل مغرب کے لئے مسلم دنیا۔ یہ تحریراُس اہم تاریخی چوراہے سے کئی سال قبل کی ہے اور شاید یہی اس کی انفرادیت کا اَمر بنے۔ اگرچہ یہ مصنف دنیا کو نیک وبد یا سیاہ و سفید کے ہمدرد پیرا یوں میں دیکھنے کا قائل نہیں لیکن ہم ایک بدلتی دنیا میں ہر لمحہ اٹھتے نئے سوالات کو خاموش نہیں کر سکتے اور نہ ہی کرنا چاہیے۔ دنیا نئی تاریخ، تفسیر اور تسلسل کا مرقع ہے اور یہ خیالات اسی جذبے کے امین ہیں۔ شعوری طور پر اس تحریر کو زیادہ تحقیقی اور گراں بار بنانے سے احتراز برتا گیا ہے۔ یہ تمام دنیاوی معاشروں کو بشری کا وشیں بلکہ سفر گردانتی ہے۔ جہاںسکوت اور تبدیلی ہمہ وقت زیر عمل ہیں۔ یہ مغربی اقوام کو مشرقی معاشروں سے افضل یا کمتر گرداننے کی سعی نہیں ہے بلکہ ایک ممکنہ انسانی حد تک خلوص نیت میں ڈوبی ہوئی ایک سچی کہانی ہے۔
Educational Administration and Leadership
Educational Administration and Leadership
The focus of this book is on the human and leadership aspects of educational administration. The administrator is seen as accountable as well as responsible for a human system responsive to the leader’s motivations and responses to situations and interactions with people. The topics discussed relate to day-to-day problems that modern administrators face. All is brought to focus on the administrators in action, as both administrator and leader. Even the Systems’ concepts for planning and decision-making are discussed in the book to help administrators perform as human beings in a human system while making optimum use of scientific theories. Administrative effectiveness and better educational institutions is the outcome envisioned and therefore, the orientation of the book is also behavioral and reflects a deep commitment in increasing the administrators’ capacity on each level of the institution to humanize the educational institutions. This book presents Educational Administration, Character Building, and Leadership Development.
Buy Now
Reflections on the Pothohar Heritage
Reflections on the Pothohar Heritage
In this book, lesser known built heritage of Pothohar has been focused. It mainly deals the built heritage of Muslim, Hindu and Sikh communities of Pothohar region.
Buy Now
The Spiral of Self
Jinnah’s Islamic Vision of Pakistan
Jinnah’s Islamic Vision of Pakistan
It was refreshing to read the research work, Jinnah’s Islamic Vision of Pakistan. As an eyewitness to the Pakistan Movement, that culminated in giving the Muslim nation a homeland, I appreciate the work done by Dr. Anis Ahmad.
Buy Now
Nawah e Kazima نواحِ کاظمہ (قصیدہ بردہ شریف) – Dr Najeeba Arif
Nawah e Kazima نواحِ کاظمہ (قصیدہ بردہ)
قصیدہ بردہ شریف کا منظوم اردو ترجمہ
ڈاکٹر نجیبہ عارف کے اس منظوم ترجمے کے کئی امتیازات ہیں۔ مجھے پہلے کے چند تراجم کے مقابلے میں یہ سعیِ جمیل متن کے زیادہ قریب بھی لگی اور زیادہ سلیس و رواں بھی۔ لکھنے کو تو یہ بات ایک مختصر سے جملے میں لکھ دی گئی ہے مگر واقفانِ کار جانتے ہیں کہ اس کڑے معیار تک پہنچنا کس قدر دشوار ہے۔ تائید ایزدی شاملِ حال نہ ہو تو محض علم و فضل، صلاحیت، مہارت اور تجربے کے زور پر یہ چوٹی سرنہیں ہوا کرتی۔ اب یہاں یہ اشارہ بھی برمحل لگ رہا ہے کہ اس ترجمے میں سوز و گداز بھی زیادہ ہے اور لفظوں کی تہ میں کچھ اور بھی ہے، اچھا اچھا سا، جسے بیان کرنے کے لیے مجھے سرِدست موزوں لفظ نہیں مل رہے۔
Nawah e Kazima نواحِ کاظمہ (قصیدہ بردہ شریف)
اقبال کے بہ قول : اصل اس کی نَے نواز کا دل ہے کہ چوبِ نَے۔ مجھے امید ہے کہ بہت سے قارئین بھی میرے اس تاثر کی تائید و توثیق کریں گے۔ترجمے میں بعض مشکل یا کسی قدر نامانوس الفاظ ناگزیر طور پر برقرار رکھے گئے ہیں جو ایک طرف تو متن سے قریبی ارتباط قائم رکھتے ہیں اور دوسری طرف مجموعی شعری فضا کا کیف انگیز ذائقہ بھی چکھاتے رہتے ہیں۔ قارئین کی سہولت کے لیے ان کے معانی درج کرنے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔
Mata e Shaam e Safar متاع شام سفر
Mata e Shaam e Safar
Autobiography خودنوشت سوانح
کتنی تصویروں کے ساتھ آئی ہے شامِ زندگی
وقت جب کم رہ گیا تو کام یاد آئے بہت
ضمیر جعفری کو توغالباً ایسے کام یاد آ گئے ہوںگے، جو کرنے کے تھے مگر ابھی تک کر نہ سکے ہوں۔ میرے پاس کچھ بھی تو کرنے کے لیے نہیں تھامیں پریشان کیوں ہوتا؟ ایسے میں شامِ زندگی صرف ماضی میں ہی جھانکنے کا حوصلہ دلاسکتی ہے۔ ماضی کے لمحات، زندگی کے قیمتی لمحات کی ایسی تصویریں جو سرعت کے ساتھ وقت کے دھندلکوں میں غائب ہوگئی تھیں، یقین نہیں آتااس طرح آ موجود ہوں گی۔یہ ماہ و سال پھسل کر کدھر کو نکل گئے تھے؟ مُٹھی میں بند ریت کے ذرات کی طرح۔ آہستہ آہستہ اور غیر محسوس، خاموش اور دبے پائوں ماضی کی اتھاہ گہرائیوں میں ایسی جگہ جہاںشعور کی روشنی کا کوئی گزر نہیں۔ماضی میں جانے کے لیے جہاں دل میں بے پناہ خواہشیںمچل رہی ہوتی ہیں، وہاںکتنے پاپڑ بیلنے پڑیں گے اس کا اندازہ نہیں تھا۔ ماضی پیارا ہوتا ہے، اپنا ماضی۔ یہ یادوں کی وہ صلیب ہے جو انسان کو کسی حالت میں نہیں چھوڑتی۔اس کے دُکھ، اس کے سُکھ، تکلیف اور آرام،اس کی ہر شے اپنی اور اپنی چیز کسے پیاری نہیں ہوتی۔شاہ ہو یا گدا، غریب ہو یا امیر، سب ماضی کے اسیر۔ماضی ہی وقت کی سب سے بڑی حقیقت۔ مستقبل تو کسی نے دیکھا نہیں۔اس کی حقیقت بس اتنی ہے کہ اس کا ہر لمحہ تیزی سے ماضی میں تبدیل ہو رہا ہے۔ حال ہے کہاں؟ کیا ہم ایک سیکنڈ کو حال کہیں گے؟ سیکنڈ کے دسویں حصے کو یا اس کے کروڑویں حصے کو؟ ہم تو مستقبل کو ماضی بنتے اورحال کو بے حال ہوتے ایک تماشائی کی طرح اس منظرنامے کو تکتے رہتے ہیں۔ کچھ بھی باقی نہیں سوائے ماضی کے اور اچانک کسی وقت ہم سب اسی ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔ رہے نام اللہ کا۔
مصنف
Buy Now
Teaching Acceptance
Dastan e Zeest داستان زیست
Dastan e Zeest داستان زیست
چکوال کے محمد خان قلندر کی اس کتاب میں دو چار نہیں تو ایک دو سخت مقام تو آنے کو تیار تھے مگر ہمارے یار نے طرح دے دی۔ قاری کی سہولت اور آسائش کے لئے نہیں بلکہ اس باعث کہ مصنف کا اپنا مزاج ہی ہنسی کھیل کا ہے۔
قلندرانہ باتیں جو وہ کر گئے ان کی بابت کہنے کا ہمارا مقام ہے نہ حق، وہ جو کچھ کہہ گئے اس بابت وہ سینے پر ہاتھ مار کے کہہ سکتے ہیں، “ مہ قلندرانہ گفتم !
کتاب کی نثر رواں ہے چلتی ہوئی عبارت رکنے میں نہی آتی، منظر بدلتے جاتے ہیں دلچسپی ہے کہ کم نہی ہوتی۔بیدل نے کہا تھا، “تو حنا بستی و من مفئی رنگیں بستم”۔تو نے مہندی لگائی تو میں رنگوں بھری باتیں لکھنے لگ گیا۔
ان کی نثر پنجاب کے اردو لکھنے والے کی زبان ہے سادہ بے تکلف اور محاوروں والی، ظاہر ہے مصرعہ کوئی بولی کا آ گیا تو وہ پنجابی سے آیا۔ وہ لفظوں کی توتا مینا نہیں بناتے، مقصد کی بات کرتے ہیں اور حق یہ ہے کہ خوب کرتے ہیں، رُک کر تفصیل دینے کی بجائے چلتے ہوئے منظر دکھاتے جاتے ہیں، مبالغہ بھی نہیں، تفاصیل بھی نہیں، اردو میں پنجابی اہل قلم کا ایسا ہی مزاج رہا ہے کہ بیان میں نہ کاریگری ہے نہ تکلف نہ صنائع بدائع، سیدھی دوٹوک بات اور صاف بیان۔
ہمارے ہاں ادب میں ایک صنف ہوا کرتی تھی جسے ڈائری لکھنا یا روزنامچہ کہا جاتا تھا۔ انگریزی ادب میں بھی اینے فرانک کی ڈائری نے پچاس کی دہائی کے بعد سے دنیا بھر میں اپنی جگہ بنائی ہمارے ہاں ڈائری لکھنے کا شغل انہی زمانوں تک چلا۔ اس کتاب کو میں روزنامچہ ہی کی صورت دیکھ رہا ہوں اگرچہ اس میں کسی دن کسی تاریخ کا اندراج نہی ایک روزنامچہ کی طرح اشاروں سے اختصار کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے روز و شب کا نچوڑ یہاں جمع کر دیا۔
Bank Interest بنک انٹرسٹ: منافع یا ربا
Bank Interest
سود کے موضوع پر لکھنے والوں نے ربا کی جتنی بھی تعریفیں کیں ہیں ان کا تنقیدی جائزہ لے کر یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ان کا اطلاق کیونکر بینک انٹرسٹ پر درست نہیں ہو سکتا ۔ جتنے اخلاقی ، معاشرتی اور معاشی مفاسد بتائے جاتے رہے ہیں ان کا تعلق قرآن مجید کے بیان کردہ ’’ربا‘‘ سے تو صاف نظر آ تا ہے مگر بینک انٹرسٹ پر نہیں ۔ اسی طرح لغت اور قرآن مجید کے سیاق و سباق سے ’’ربا‘‘ کی حقیقت وہ نہیں معلوم ہوتی جو بینک انٹرسٹ سے ظاہر ہوتی ہے ۔
اسلامی بینکوں نے بھی اسی لیے مجبورًا وہی طریقے اپنا رکھے ہیں جو روایتی بینکوں کے ہاں ملتے ہیں ۔
Buy Now
Deeni Madaris دینی مدارس: روایت اور تجدید
Deeni Madaris دینی مدارس: روایت اور تجدید
Kamyabi ka Mughalta کامیابی کا مغالطہ
Kamyabi ka Mughalta
اپنی افتادِ طبع، تعلیم اور حالات کے باعث میں ایک عرصے سے مروجہ Success Literature کے متعلق مشکوک چلا آرہا ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی افادیت کے متعلق میرے شکوک اور الجھنوں میں اضافہ ہی ہوتا رہا ہے۔ انہی الجھنوں اور شکوک کے باعث میں نے پہلے پہل اس لٹریچر کے بارے میں نجی گفتگو میں غیر سنجیدہ انداز میں استہزائیہ تبصرے کرنے شروع کیے جن سے عموماً لوگوں چڑتے تھے۔ محض لوگوں کی چڑ سے لطف اندوز ہونے کیلئے میں نے سوشل میڈیا پر بھی ایسے ہی تبصرے شروع کر دیے تو مجھے احساس ہوا کہ اس لٹریچر کے مختلف پہلووں پر سنجیدہ اور مربوط تنقید بھی کی جاسکتی ہے ی،وں یہ کتاب وجود میں آئی۔ یہ کاوش کتنی وقیع ہے اسکا فیصلہ تو قارئین اور اہل علم کریں گے لیکن میرے علم کی حد تک یہ اردو زبان میں مروجہ Success Literature پر مربوط اور باقاعدہ تنقید کی پہلی کوشش ہے جو بہت سے اصحاب کیلئے باعثِ دلچسپی ہوگی۔
Buy Now
Hidayat ki Talash ہدایت کی تلاش
Hidayat ki Talash ہدایت کی تلاش
انسانی حواس ہمیشہ معروضی انداز میں کام نہیں کرتے اس لیے درست نتیجہ فکر تک پہنچنا آسان نہیں رہتا۔ حواس دراصل خود ہی حقیقت کی تلاش میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انسان اپنی تمام تگ و تاز اور دشوارگزار گھاٹیوں سے گزرنے کے باوجو د منزل تک پہنچنے میں ناکام رہتا ہے۔
اس کتاب میں انسانی علم کے اسی المناک پہلو کی داستان کا ذکر ہے۔
کتاب میں انسانی علم کے برعکس ایک دوسری قسم کے علم کا ذکر ہے جو انسانی حواس سے ماورا ہے۔ یہ علم ہمیں وحی ربانی سے متعارف کرواتا ہے۔ اس علم کی تلاش کرتے ہوئے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وحی پر مبنی علم میں انسانی علوم کی آمیزش اسے کیا بنادیتی ہے۔ تحقیق و تجسّس کی اس جستجو کے نتیجے میں یہ بھی پتا چلتا ہے کہ گذشتہ انبیائے کرام ؑ پر نازل ہونے والی کتابوں کو خود ان کے ماننے والوں نے کس قدر مسخ کرڈالا۔ ان کتابوں میں ہونے والی ترامیم اور اضافے کہیں تو شعوری کوشش اور مخصوص مقاصد کے حصول کی خاطر وقوع پذیر ہوئے اور کہیں ہر زمانے کے خصوصی حالات نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔
Buy Now
Daanish se Mukalma دانش سے مکالمہ
Daanish se Mukalma دانش سے مکالمہ
Soch kay Pewand سوچ کے پیوند
Soch kay Pewand سوچ کے پیوند
یہ ایک عام آدمی کی تحریریں ہیں۔ روز مرہ غیر رسمی گفتگو کے انداز میں مختلف موضوعات پر بات چیت ہے۔ مشاہدات، تجربات اور واقعات کا بیان ہے جسے ادب کی زبان میں مجموعی طور پر تاثرات کا نام دیا جا سکتا ہے۔ یہ تحریریں ایک مدت سے میرے کانوں میں سرگوشیاں کرتی رہی ہیں۔
Buy Now
Tripartism, Trade, Labour
Tripartism, Trade, Labour
This book is a collection of essays on labour market governance. First two essays deal with the subject of tripartism and social dialogue first in Pakistan and then as a comparison between India and Pakistan. The essays explain the how trade union movement dealt with the onslaught of deregulation and privatization in the sub-continent. First essay explains the weakening of trade union movement over the years in Pakistan and explains the state of tripartism in the country.




















